بھٹکل17؍ دسمبر 2022(فکروخبرنیوز) شہر میں آج ہیلمٹ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے بھٹکل وکیل سنگھا اور محکمۂ پولیس کے اشتراک سے شمس الدین سرکل پر ایک مختصر سا پروگرام منعقد کیا گیا جس کے دوران بغیر ہیلمٹ گاڑیاں چلانے والوں کو پھول پیش کرتے ہوئے انہیں مفت ہیلمٹ دیا گیا اور تاکید کی گئی کہ اسے ہمیشہ استعمال کیا جائے۔ اس موقع پر پروگرام کے ذمہ داران نے بتایا کہ دو پہیہ سواری کے دوران پیش آئے کئی سڑک حادثات میں ہیلمٹ نہ ہونے سے سر کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں اور اسی میں کئی لوگ اپنے جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہم بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ پر سواری نہ کریں۔
Share this post
