بھٹکل واطراف میں مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل کی طرف سے 96ہزار کلو فطرہ تقسیم

ان خیالات کا اظہار بھٹکل مرکزی فطرہ کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد الیاس ندوی آج بعد نماز عصر فطرہ کمیٹی طرف سے عید ملن پارٹی میں کیا ۔برادرم مولوی عزیز ندویؔ کے تلاوتِ قرآن پاک کے بعد مہمانوں کا استقبال کرنے والے جناب سید پرویزکے مختصر کلمات کے بعد مولانا موصوف نے فطرہ و زکواۃ کی اہمیت اور اس پر تعاون پیش کرنے والے اور بڑھ چڑھ کر کام کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کے جس طبقہ کو جہنم میں ڈالا جائے گا اسے سوال کیا جائے گا کہ کس گناہ کے باعث جہنم میں ڈالے گئے ہیں تو ان کا جواب قرآن کی زبانی یوں ہے کہ مسکینوں کو نہ کھانا کھلاتے تھے اور نہ ہی دوسروں کو اس نیکی کی جانب مائل ہونے کے لیے اُبھارتے تھے ۔مولانا موصوف نے کہا کہ فطرہ کمیٹی کے ذریعہ ہم غرباء اور مساکین کو کھانا کھلانے پر ابھارنے کا کام کررہے ہیں کیا بعید ہے کہ اللہ اسی کام سے ہمارے جنت میں جانے کا فیصلہ فرمائے ۔ انہوں نے فطرہ کمیٹی کی امسال کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پچھلے اٹھائیس سالوں سے یہ کام الحمدللہ جاری ہے اور یہ کام تیرہ حلقوں سے چوالیس حلقوں میں ہورہا ہے اوراس کا دائرہ شیرور سے لے کر کمٹہ تک پہونچ چکا ہے ۔ مولانانے شہر کے نوجوانوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد اور نصرت کے ساتھ نوجوانوں کی کوششوں اور فکروں سے یہ کام جاری ہے ۔ شہر میں فطرہ کی تقسیم کے سلسلہ میں مولانا کا کہنا تھا کہ شہر میں فطرہ کی تقسیم کا کام کسی ادارے کی طرف سے نہیں ہورہا ہے اور اگر ملک کے دوسرے علاقوں کے کام کا جائزہ لیا جائے تو یہ کام کسی ادارے اور تنظیم کی طرف سے ہی ہوتا ہے ۔ کنوینر صاحب نے بیرونِ ملک کی جماعتوں کے خصوصی تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا عبد الباری ندویؔ اور مولانا ایوب صاحب ندوی نے بھی کمیٹی کی خدمت کو سراہا اور پھر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کی پشت پناہی کی اپیل کی اسی جناب سی اے خلیل صاحب نے بھی اس موقع پر نصیحت کرڈالی کے بے تکے الزامات سے پرہیزکرے۔ جو اچھا کام ہورہا ہے اس کی حمایت کرنے اور پشت پناہی کرنے کی تلقین کی ۔ملحوظ رہے کہ خلیجی جماعتوں کے ذمہ داروں نے اپنے تأثرات پیش کئے جن میں قابلِ ذکر ، جناب ایس جے ہاشم ، عبدالرحمن صدیقی ، یاسین عسکری ، محی الدین رکن الدین ، عنایت اللہ شاہ بندری وغیرہ ہیں ۔ 
فطرہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رپورٹ کچھ یوں ہے ، ملاحظہ فرمائیں

بھٹکل میں 96ہزار کلو فطرہ تقسیم ہوا

بھٹکل:۱۲/شوال المکرم ۱۴۳۴ھ ؁ مطابق ۱۹/اگست۲۰۱۳ء ؁ :۔مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل (کرناٹک) کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال الحمدللہ تقریباً 96ہزار کلو(960کوئنٹل)چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی ،مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل کے کنوینر مولانا محمد الیاس صاحب ندوی بھٹکلی نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں44حلقے بنائے گئے تھے ،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی ،اس سلسلہ میں بھٹکل کی بیرونی مسلم جماعتوں دبئی/ابوظبی /جدہ /بحرین /ریاض /مسقط قطراور دمام(منطقہ شرقیہ) وغیرہ سے امسال 28ہزار کلو(280کوئنٹل)چاول موصول ہوا ،امسال پہلی دفعہ مسقط اور قطر میں مقیم بھٹکلیوں کی طرف سے وہاں کی مقامی جماعتوں نے فطرہ وصول کرکے روانہ کیا،مقامی طور پر تقریباً 68ہزارکلو(685کوئنٹل)چاول وصول کیاگیا،اس طرح تقریباً 96ہزار کلو فطرہ چاول شیرورسے بشمول بھٹکل ،ہوناور اور کمٹہ تک کے1436(چودہ سو چھتّیس)خاندانوں میں تقسیم کیا گیا،اوسط ہر خاندان کو50کلو اور زیادہ سے زیادہ بعض نادار اور معذور بڑے خاندانوں کو 200کلو(2 کوئنٹل)چا ول دیا گیا،مجموعی طور پر جمع وتقسیم شدہ چاول کی قیمت 28لاکھ روپئے سے زیادہ تھی ۔
حسب سابق امسال بھی تمام حلقوں میں از سر نو سروے کیا گیااور اس سلسلہ میں رمضان المبارک میں فطرہ کمیٹی کی مشاورتی نشستیں مرکز ی فطرہ کمیٹی کے دفتر مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل اور مولانا علی میاں مسجد میں منعقد ہوئیں ،بھٹکل میں اجتماعی طور پر فطرہ کی تقسیم کا یہ مستحسن کام الحمدللہ گذشتہ 28سالوں سے جاری ہے اور الحمدللہ اس میں ہر سال ترقی ہورہی ہے،اس سلسلہ میں خلیج میں مقیم بھٹکل جماعتوں اور مختلف محلوں واسپورٹس سینٹر وں کے نوجوانوں کے تعاون اور مقامی علماء ونوجوان کی خصوصی دلچسپی کوفراموش نہیں کیا جاسکتا،اس سال جمع وتقسیم فطرہ کا جائزہ لینے او ر اس کام کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلہ میں فطرہ کمیٹی کے ممبران کی عیدملن نشست مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے کانفرنس ہال میں ۱۲/شوال المکرم ۱۴۳۴ھ ؁ مطابق ۱۹/اگست ۲۰۱۳ء ؁ بروز پیر بعد نماز عصر منعقد ہوئی جس میں خلیجی ممالک میں مقیم دبئی ،ابوظبی ،جدہ ،ریاض ،دمام ،قطر،مسقط، بحرین اور کویت میں قائم بھٹکل مسلم جماعتوں کے ذمہ داران کے علاوہ بھٹکل میں قائم مرکزی تعلیمی وسماجی اداروں جماعتوں ،تنظیم ،انجمن اور جامعہ کے عہدہ داران ،عمائدین اور شہر کے علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اور اس سلسلہ میں کام کی توسیع و استحکام کے سلسلہ میں اپنے مفید مشورو ں وتجاویز سے نوازا۔

IMG 0005

IMG 0002

IMG 0035

Share this post

Loading...