بھٹکل:07مارچ2019(فکروخبرنیوز)بھٹکل بندرگاہ پر ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے ، یہاں ایک 40سالہ ماہی گیر کی دریا میں ڈوبنے سے موت واقع ہو گئی ہے ، مہلوک کی شناخت بھٹکل کے کریکال علاقہ کےمقیم ادئے موگیر (40) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص جمعرات 07مارچ دوپہر قضائے حاجت کے لئے نکلا تھا اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا ،
رپورٹ کے مطابق قضائے حاجت کے لئے نکلتے و قت ادئےشراب کےنشہ میں تھا اسی وجہ سے توازن کھو جانے سے وہ ندی میں جا گرا ،جبکہ اس کے ساتھی بھی ہچکچاہٹ اور گھبراہٹ میں اس کے بچاو کے لئے ندی میں بھی نہیں اترنے کی ہمت نہیں کر پائے اور مقامی مسلم نوجوانوں سے مدد کےلئے گوہار لگائی ، اطلاع کے ساتھ ہی سماجی کارکن نذیر قاسمجی کے زیر نگرانی مقامی مسلم نوجوانوں کی ٹیم موقع پر پہونچی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا
کافی دیر گزر جانے کی وجہ سے اس کی لاش ندی کی تہ میں چلی گئی تھی جس کی وجہ سے نوجوان تیراکوں کو کافی مشقت کرنی پڑی ، قریب ایک گھنٹہ کی مشقت کے بعدادئے کی لاش ندی سے بازیافت کر لی گئی
ماہی گیرطبقہ نے مسلم نوجوانوں کی جانب سے تعاون کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ ادئے کی موت کی وجہ سے ان کے چہروں پر مایوسی بھی چھائی رہی
Share this post
