بھٹکل میں اتوار کے لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکیں سنسان ۔ تجارتی مراکز مکمل طور پر رہے بند

بھٹکل05 جولائی 2020 (فکر وخبر نیوز) کرناٹک حکومت نے 2 اگست تک ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
آج اس لاک ڈاؤن کی پہلی اتوار تھی اور بھٹکل میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن رہا البتہ میڈیکل دکانیں کھلی رہیں۔ آج صبح ہی سے عوام اپنے گھروں میں ہی رہی اور حکومت کے اس فیصلے پر عمل درآمد کا مکمل ثبوت پیش کیا۔
اہم شاہراہ 66 کے ساتھ ساتھ گلی کوچوں میں بھی لاک ڈاؤن کا اثر صاف طور پر نظر آیا۔
جملہ تجارتی مراکز بند رہے  حتی کہ چھوٹی دکانیں بھی مکمل طور پر بند رہیں۔
میڈیکل سرویس میں ایمبولینس، میڈیکل دکانیں اور ضروری اشیاء کی فراہمی کا انتظام رہا۔ 
سنیچر کی شام میں ہی لوگوں نے اپنی ضروری اشیاء کی خریداری کرلی تھی جس کے پیش نظر بازاروں میں معمول سے زیادہ لوگ نظر آئےتھے۔

Share this post

Loading...