بھٹکل 26؍ اگست 2020(فکروخبر نیوز) فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے تحت ہفتہ واری فقہی سوالات و جوابات کے مسابقہ کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچا جس میں الحمدللّہ بھٹکل و آس پاس سے تعلق رکھنے والوں نے فقہی مسائل سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے تین سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ واضح کہ ہر مرحلہ میں پانچ سوالات ہونگے اور ہر مرحلہ کے بعد ۱۰ لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کے کوپن دیے جائینگے علاوہ ازیں جملہ چالیس سوالوں کے پابندی سے جوابات دینے والوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا اس بار پہلا مرحلہ ختم ہوا ہے۔ معلوم رہے اس مسابقہ میں بھٹکل و مضافات سے تعلق رکھنے والا ہر کوئی شریک ہوسکتا البتہ رجسٹریشن فارم پُر کرنا ضروری ہے ۔
انعام یافتہ افراد کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

Share this post
