بھٹکل : بارہ سالہ فلاح ایم جے فجیرہ میں منعقدہ ورلڈ کراٹے مقابلہ میں ہندوستان کی کرے گا نمائندگی

bhatkal, bhatkal , international karate youth league, fujaira karate, bhatkal falah mj, falah mj, amar shabandari,

بھٹکل08؍فروری2024(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے بارہ سالہ فلاح ابن فیاض ایم جے انٹرنیشنل کراٹے یوتھ لیگ میں ہندوستان کی نمائندگی کرے گا۔

ان کے کوچ امرشا کراٹے کے ذمہ دارا اورWKF سرٹیفائڈ کوچ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ 21 فروری سے 26 فروری کو منعقد ہورہے ہیں اور اس مقابلہ میں یہ ہندوستان کی انڈر14 زمرے میں نمائندگی کریں گے ۔ اس مقابلہ کے لیے اب تک دنیا کے 78 ممالک سے 2003 مساہمین نے حصہ لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھٹکلی انٹرنیشنل سطح کے لیے منتخب ہوا ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کا ان کا ایک خواب تھا جوآج ان کے ایک ہونہار طالب علم کے ذریعہ پورا ہورہا ہے۔ اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اور 6 نومبر کو بنگلورو میں منعقدہ اسٹیٹ لیول کراٹے مقابلہ کے لیے اتراکنڑ ضلع سمیت ریاستِ کرناٹک کے مختلف اضلاع سے 500 مساہمین نے حصہ لیا جس میں سے -35 کٹیگیری سے فلاح ایم جے نیشنل لیول کے لیے منتخب ہوا۔ نیشنل لیول مقابلے 2 دسمبر سے 5 دسمبر کے درمیان منعقد ہوئے جس میں فلاح ایم جے نے تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے فروری میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے تحت دبئی میں منعقد ہورہے یوتھ کراٹے چمپئین شپ مقابلہ کے لیے اپنی شرکت یقینی بنالی ۔ اس نیشنل مقابلہ میں بیس ریاستوں سے تقریباً دو ہزار مساہمین نے شرکت کی اور یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد نے شرکی یقینی بنالی۔

Share this post

Loading...