بھٹکل 03/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) حکومت کی جانب سے راشن کے طورپر دئیے جارہے چاول غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو محکمہئ اغذیہ کے اہلکاروں کی جانب سے حراست میں لینے کا واقعہ پیش آئی ہے۔ پولیس نے ٹاٹا ایس کو بھی ضبط کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیرالی کے بعض علاقوں سے راشن میں دئیے جارہے حکومتی چاول منتقل کیے جانے کے دوران شرالی چیک پوسٹ میں ٹاٹا ایس کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی جس کے دوران 6.39کوئنٹل چاول افسران نے ضبط کرلیا ہے۔ محکمہئ اغذیہ کے افسر پروین کا کہنا ہے کہ انہو ں نے معاملہ کی جانکاری تحصیلدار کو دے دی ہے جو اس پورے معاملہ کی گہرائی سے جانچ کریں گے۔
Share this post
