بھٹکل07؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں عید الأضحیٰ 10 جولائی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ بارش کے پیشِ نظر عید الأضحیٰ کی نماز جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی۔
عید گاہ انتظام کمیٹی بھٹکل کے اعلان کے مطابق جامع مسجد بھٹکل ، خلیفہ جامع مسجد ، تنظیم جمعہ مسجد ، بلال جمعہ مسجد ، مخدومیہ جمعہ مسجد میں سات بجے عید الأضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی۔
مسجدِ مدینہ ، مسجدِ نور ، مسجدِ ابوذر ، مسجدِ حمزہ ، مسجد بدریہ ، مسجد احمد سعید ، مسجد امام بخاری میں سوا سات بجے عید الأضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔
جماعت المسمین تینگن گنڈی کے جنرل سکریٹری جناب اقبال بنگالی نے فکروخبر کو بتایا کہ جامع مسجد تینگن گنڈی میں عید الأضحیٰ کی نماز آٹھ بجے اور جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد کالونی میں پونے آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔
Share this post
