بھٹکل21/جولائی 2021 ) فکرو خبر نیوز) بھٹکل سمیت ریاست کرناٹک اور ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی گئ۔
بھٹکل میں بارش کے پیش نظر عید کی دوگانہ جملہ جمعہ مساجد میں ادا کی ۔ مختلف جمعہ مساجد میں پہلے ہی سے وقت متعین کیا ا۔ جامع مسجد بھٹکل ، خلیفہ جامع مسجد اور جمعہ مسجد تنظیم اور چند مساجد میں سات بجے اور دیگر مساجد میں سوا سات بجے عید الاضحیٰ کی دوگانہ ادا کی گئی۔
خطباء نے حضرت ابرہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کی عظیم قربانی کا تذکرہ کرتے ہوئے عوام کو بھی جانوروں کی قربانی کے ساتھ ساتھ اللہ کے احکامات کے سامنے سرنگوں ہونے اور اپنے نفس کو اللہ کی رضا کے کاموں میں قربان کرنے کا پیغام دیا۔
جامع مسجد بھٹکل میں مولانا عبد العلیم خطیب ندوی اور خلیفہ جامع مسجد میں مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔ دیگر جمعہ مساجد میں وہیں کے ائمہ نے دوگانہ پڑھائی۔
بھٹکل میں امسال بڑے جانوروں کے بجائے بکرے بڑی تعداد میں اللہ کی راہ میں ذبح کیے گئے۔
بھٹکل کے ساتھ ساتھ پڑوسی علاقہ مرڈیشور ، منکی ، ہوناور ، کمٹہ اور کاروارسمیت شیرور ، بیندور ، کنداپور، اڈپی اور منگلورو میں آج عید الاضحیٰ کی نماز صبح کی اولین ساعتوں میں ادا کی گئی۔
دہلی ، لکھنو ، ممبئی اور ملک کے بڑےاور چھوٹے شہروں میں بھی آج عید الأضحیٰ پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔
Share this post
