چار سالوں بعد عیدگاہ میں عید الفطر ادا ہونے کی توقع

بھٹکل 03/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  بھٹکل میں بارش کے آثار نظر نہ آنے کی وجہ سے عید گاہ میں عید الفطر کی دوگانہ ادا کیے جانے کی توقع ہے۔ عید گاہ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عید گاہ میں صبح آٹھ بجے امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کی امامت میں عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی اور بارش ہونے کی صورت میں تمام جمعہ مساجد میں عیدکی نماز ادا کی جائے گی۔ گذشتہ چار سالوں سے عید بارش کے موسم میں آنے کی وجہ سے شہر کی جمعہ مساجد میں عید کی نماز ادا کی جاتی تھی۔ ابھی تقریباً ایک سال قبل عید گاہ کا مرمتی اور تزئین کا کام کیا گیا تھا اور اس کے بعد عید کی دوگانہ ادا کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔عید گاہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے جلوس جامع مسجد بھٹکل سے صبح ساڑھے سات بجے نکلے گا۔  

Share this post

Loading...