بھٹکل 20؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں عیدالفطر جمعہ یا سنیچر کو منائی جائے گی۔ اس کے لیے عیدگاہ کی صفائی اور مارکنگ کا کام جاری ہے۔
ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی عیدگاہ کے احاطہ کے ساتھ ساتھ اس سے متصل اسکول اور اس کے گراؤنڈ پر بھی صفیں بچھائیں گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ نور مسجد کے قریب اہم شاہراہ 66 اور عید گاہ کے داہنی جانب بندرروڈ سے متصل سڑک پر بھی لکیریں ڈالدی گئیں ہیں۔
عیدگاہ کمیٹی کے نائب کنوینر مولانا اسامہ صاحب ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ پہلے عیدگاہ احاطہ پُر کیا جائے اور اس کے بعد آس پاس کی جگہ پُر کی جائیں۔ اس کی وجہ جاننے پر انہوں نے بتایا کہ مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ لوگ پہلے جہاں جگہ مل جاتی ہیں وہ پُر کردیتے ہیں جس کی وجہ سے بعد میں آنے والوں کو عیدگاہ کے احاطہ میں جانے کے لیے جگہ نہیں ملتی۔
کمیٹی کے اعلان کے مطابق عیدالفطر کی دوگانہ سوا سات بجے ادا کی جائے گی۔
Share this post
