عید کی نماز اپنی جگہوں پر ادا کریں، قاضی صاحبان نے نیا اعلان جاری کیا

بھٹکل12؍مئی2021(فکروخبرنیوز) شہر میں کل ان شاء اللہ عید الفطر منائی جائے گی۔ حکومتی گائیڈ لائن کی وجہ سے نمازِ عید ادا کرنے کے سلسلہ عوام الناس کی رہنمائی کرتے ہوئے شہر کے قاضی صاحبان نے تازہ بیان  جاری کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ لوگ  اپنی جگہوں پر عید کی نماز ادا کریں اورکسی خاص  مساجد میں بھیڑ نہ لگائیں۔ قاضی صاحبان نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر مکمل طو رپر عمل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ 
یاد رہے کہ کورونا کے چلتے حکومتِ کرناٹک نے 10؍ مئی سے 24 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے اور اس دوران سخت قوانین بھی نافذ ہیں لیکن صبح چھ بجے سے صبح دس بجے تک لوگوں کو ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے چھوٹ دی گئی ہے۔ 

 

Share this post

Loading...