بھٹکل 25/ جون 2019(فکروخبر نیوز) شہر کے ڈی وائی ایس پی ویلائن ٹائن ڈیسوزا مارچ 2018سے بھٹکل میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے ذریعہ سے کیے گئے کچھ اہم فیصلوں کی وجہ سے شہر کے عوام کو کافی راحت ملی ہے۔ ٹرافک کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں جاکر بچوں سے ملاقات، اسی طرح غیر قانونی سرگرمیوں پر بھی روک تھام میں ان کا بڑا تعاون رہا ہے۔ انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے بنگلور کے اے ڈی جے پی ڈاکٹر ایس پرشیوا مرتھی نے اعلان کیا ہے کہ 5جولائی کو بنگلور کے راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب میں گورنر کے ہاتھوں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
خبروں کے مطابق 1994میں منگلور کے مضافاتی علاقوں کے سب انسپکٹر کی حیثیت سے وہ محکمہئ پولیس میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد 2001میں ہوناور تبادلہ ہوا اور بعد میں بھٹکل اور منگلور میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پوری مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے میں ویلائن ٹائن ڈیسوزا کا نام لیا جاتا ہے اور کئی ایک نازک ترین مسئلے بھی انہوں نے بآسانی حال کیے ہیں۔
Share this post
