بھٹکل 22/ جون 2020(فکروخبرنیوز) متحدہ عرب امارات کے رأس الخیمہ سے اڑان بھرکر منگلور پہنچنے والے طیارے پر سوار افراد جو بھٹکل کے مختلف جگہوں پر کورنٹائن کئے گئے تھے ان میں سے اکثر افراد کی کورونا رپورٹ منفی نکلی ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق اب تک 184میں سے 183افراد کی رپورٹس منفی آئیں ہیں جبکہ ایک کی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے اسے کاروار کے کیمس میں منتقل کیا گیا ہے۔ گھر جانے کی اجازت ملتے ہی انہیں اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے سات دنوں تک ہوم کورنٹائن میں رہیں۔ یاد رہے کہ ان افراد کو انجمن ہاسٹل، کولا پرڈائس اور نلاور پیلائس میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھٹکل میں کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد پورے علاقہ کو سیل کردیا گیا تھا ۔ صرف تین روز میں کورونا کے 28 معاملے سامنے آنے کے بعد تو جملہ دکانیں بند کردیں گئیں تھیں ۔ اس کے بعد جیسے جیسے افراد کی رپورٹیں پوزیٹیوآنے لگیں تو لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی۔ اس کے بعد محتدہ عرب امارات سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ بھٹکل پہنچنے والوں کی رپورٹس کا عوام کو شدت کے ساتھ انتظار تھا اور 184 میں سے 183 افراد کی رپورٹس نیگیٹیو آنے کے بعد پورے بھٹکل والوں کے لئے یہ بڑی خبر ہے۔
Share this post
