راستے کے کنارے پر بھی ایک بائک گذرنے کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً تینگن گنڈی جانے والوں کو دوسرے راستے سے جانا پڑرہا ہے ۔ بجلی کھمبوں کے گرنے کی وجہ سے تینگن گنڈی سمیت ، عطار محلہ ، جامعہ آباد ، جامعہ آباد روڈ ، فردوس نگر وغیرہ میں بجلی کا نظام پوری طرح متأ ثر ہوا ہے جس سے عوام پریشان ہیں، واقعہ کی خبر ملتے ہی ہیسکام کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ کر بجلی کا نظام درست کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ، اسی طرح درخت کی ٹہنیاں راستے سے ہٹانے کے لیے موقع پر نوجوانوں کی ایک ٹیم بھی موجود ہے جو ٹہنیاں کاٹ کاٹ کر راستے کو دوبارہ آمدورفت کے لیے کھولنے میں مصروف ہیں۔ فکروخبر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایک نوجوان نے بتایا کہ اگر رات بھر اس کو اسی طرح چھوڑا جائے تو اندھیرے میں کوئی سواری تیزی کے ساتھ ٹکراسکتی ہے جس سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کے امکانات ہیں ، اسی طرح صبح کے وقت اسکول کے ٹیمپو کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہ ہونے وجہ سے طلبا ء کو اسکول جانے میں دقتوں کو سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اسی لیے قریب میں واقع گھروں کے مقیم افراد نے رات ہی میں اس کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا اور تقریباً دس سے پندرہ نوجوان راستے سے درخت ہٹانے کا کام میں لگے ہوئے ہیں۔
Share this post
