بھٹکل میں اب کورونا ویکسین کے لیے لائن لگوانے کی ضرورت نہیں

بھٹکل 22؍ نومبر 2021(فکروخبرنیوز) شہر میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کے مختلف پروگرامات اب تک منعقد کیے جاچکے ہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف تنظیموں اور اسپورٹس سینٹروں نے اپنا اہم کردار بھی ادا کیا۔

کورونا ٹیکہ کاری مہم میں پہلے صرف سرکاری اسپتال کو ڈوز ملا کرتے تھے، بڑھتی مانگ کو دیکھتے ہوئے اسے شہر کے مختلف علاقوں کو بھی مہیا کرایا گیا اور وہاں پر آسانی کے ساتھ لوگوں نے کورونا کا ٹیکہ لگایا۔

آج بھٹکل تعلقہ اسپتال کی ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹر سویتا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کل سے بھٹکل میں گھر گھر جاکر کوروٹا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں ٹیکہ کاری مہم کی شرح دوسرے علاقوں کے مقابلہ میں کم ہے۔ یہاں تک اب تک صرف 72 فیصد لوگوں نے ہی ٹیکہ لگوایا ہے۔ بقیہ لوگوں کو ٹیکہ کاری کی ضرورت ہے۔ لوگوں کی سہولیات کے لیے اب گھر گھر جاکر ٹیکہ لگوانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس دوران انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ویکسین لگوانا ضروری ہیں ہے لیکن تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

Share this post

Loading...