بھٹکل میں جلد ہی ڈائلایسس سینٹرہوگا قائم ، انڈین نوائط فارم کا مناسب قیمت کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان ، جانیں کیسے کریں رجسٹریشن

بھٹکل : 07مارچ 2021 (فکروخبرنیوز ) بھٹکل میں گردہ کے مریضوں کے لئے انڈین نوائط فارم بھٹکل نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈائلایسس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، انڈین نوائط فارم کے ذمہ داران نے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس تعلق سے میڈیا نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  نوائط فارم بھٹکل کیرالہ کی تھنل نامی ایک این جی او کے اشتراک سے بھٹکل کے ویلفیئر اسپتال میں ایک ڈائلایسس سینٹر قائم کرنے جا رہی ہے ، اپریل میں افتتاح کئے جانے والے اس سینٹر میں ۹ ڈائلایسس  مشینوں کی گنجائش ہے جبکہ اس کی شروعات چار مشینوں کے ذریعہ کی جائے گی .

اس موقع پرذمہ داران  نے عوام کو بڑی راحت کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ چونکہ یہ کام عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت کیا جا رہا ہے ، اس لئے اس  کی قیمت  بہت ہی مناسب رکھی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ بھٹکل و اطراف کے جن مریضوں کو گردہ کی بیماری ہے اور ڈائلایسس کے لئے انہیں گھنٹوں کا سفر طئے کرنا پڑتا ہے اب وہ بھٹکل کے ویلفیر اسپتال میں اپنا رجسٹریشن کرواکر اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں

رجسٹریشن کے لئے مریضوں کو ویلفیئر اسپتال کے اس نمبر پر کال کر 901933097791+ اپنا نام درج کروانا ہوگا

واضح رہے کہ  ائی این ایف کی جانب سے وقتا فوقتا عوامی مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے مختلف پروگرامات منعقد کئے جاتے رہتےہیں۔ اس سے قبل بھی بیرون ممالک سے اپنا روزگار گنوا کر واپس لوٹنے والے افراد اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا کامیاب  ورکشاپ سمیت کورونا بحران کے دوران بھی انہوں نے اپنی گراں قدر خدمات پیش کی ہیں۔

 

Share this post

Loading...