بھٹکل 16 اکتوبر 2023(فکرو خبر نیوز) بھٹکل کے قدیم محلوں میں ڈینگو بخار کے معاملات کو دیکھتے کونسلر فیاض ملا کی درخواست پر میونسپل چیف آفیسر نیل کنٹھا اور دیگر اہلکاروں نے غوثیہ اسٹریٹ ، ، تکیہ اسٹریٹ ، شاذلی اسٹریٹ اور فاروقی محلہ کا فوری اور حالات کا جائزہ لیا۔
مقامی لوگوں نے مچھروں کی بھر مار کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہا کہ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے بچوں کی جسم پر نشانات پڑگیے ہیں ، انہوں نے فوکنگ پر زور دیتے ہوئے بعض جگہوں پر سڑک کنارے نالیوں میں کچرہ جمع ہونے کی شکایت کی اور صفائی پر زور دیا۔ عوام نے بتایا کہ بعض چیمبرس بلاک ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بھی مچھروں کی افزائش ہوتی ہے۔
میونسپل آفیسر نے افسران کو ہدایت سی کہ ہر دودن میں یہاں صفائی کا اہتمام کیا جائے۔
غوثیہ محلہ میں واقع پمپنگ اسٹیشن کے باہر ڈرینیج کا کچرہ ذخیرہ کرنے والی جگہ پر مچھروں کی افزائش دیکھتے ہوئے چیف آفیسر نے اسے فوری طور پراسے ڈھانپنے کا حکم بھی دیا
کچھ لوگوں نے صبح کچرا لے جانے والی بلدیہ کی گاڑی گھروں کے قریب نہ آنے کی بھی شکایت کی، لوگوں نے بتایا کہ گاڑی گھر سے دور رکتی ہے اور ایک اہلکار آکر کچرہ جمع کرتا ہے بسا اوقات گاڑی کی آواز نہیں آنے سے لوگوں کو کچرہ گھر کے باہررکھنے میں تاخیر ہوجاتی ہے اورپھر وہ کچرہ وہیں رہ جاتا ہے ، چیف آفیسر نے اس موقع پر گاڑی کو قریب لانے کی ہدایات بھی جاری کی ،اورعوام کی تمام شکایات سنتے ہوئے صفائی کرانے اور فوگنگ کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ، اسی دوران بارش شروع ہونے کی بنا پر انہیں دورہ مختصر کر کے لوٹنا پڑا
Share this post
