بھٹکل:  مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کے درسِ قرآن سے دعوت سینٹر کا افتتاحِ نو

بھٹکل 24؍جنوری2021(فکروخبرنیوز) شہر کے سلطانی محلہ میں واقع دعوت سینٹر کی تزئین کے بعد افتتاح نو امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی کی درسِ تفسیر سے ہوا۔ مولانا نے سورہ ابراہیم آیت نمبر 13 اور چودہ کے ضمن میں دعوتی پہلوؤں کو اجاگر کیا اور کہا کہ ہر دور میں حالات آئے اور اس امت پر حالات آرہے ہیں۔ گویا حالات ہر زمانہ والوں کے ساتھ آتے رہے ہیں لیکن ہمیں ان حالات سے سبق سیکھتے ہوئے دعوتی فرائض کو انجام دینے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے حالات کا مقابلہ کرنے اور حکمت کے ساتھ کام کرنے پر بھی زور دیا۔

جماعت اسلامی ہند شاخ بھٹکل کے اہم ذمہ دار جناب قادر میراں صاحب پٹیل نے بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مختصر تاریخ بھی بیان کیا اور اس کے ذریعہ انجام پانے والے کاموں کو بھی اجاگر کیا۔

ایس آئی او بھٹکل کے ذمہ دار جناب سید یوسف نے نوجوانوں کو دعوتی میدان میں آگے آکر کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کا میدان میں قدم رکھنا نہایت ہی ضروری ہے اس کے نوجوانوں کو آگے آنا ضروری ہوگا۔

نظامت کے فرائض مولانا یاسر برماور ندوی نے انجام دیئے۔

Share this post

Loading...