بھٹکل 29؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) جعلی دستاویزات تیار کرکے عثمان نگرکے آشریہ کالونی میں موجود ایک پلاٹ فروخت کرنے کی تیار ی کررہے ایک شخص کے خلاف شہری بلدیہ کی جانب سے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت اسماعیل جی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جنہیں اس سے قبل بدعنوانی کے الزام میں شہری بلدیہ کی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ اصل معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خریدار نوالامین کو دستاویزات پر شک ہوا جس کی بنیاد پر اس نے شہری بلدیہ سے رجوع کرکے اس کی تصدیق کرنی چاہیے ،تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ سوسگڈی سروے نمبر 267A حصہ 257ایک آشریہ پلاٹ کے جعلی دستاویزات اسماعیل جی نامی شخص نے تیار کیے تھے اور محمد حسین اقبال یہ پلاٹ نور الامین کو فروخت کرنا چاہ رہا تھا ۔ ٹی ایم سی چیف افسر وینکٹیش ناووڈ نے معاملہ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد شہری پولیس تھانہ میں ملزم اسماعیل جی کے خلاف شہری بلدیہ کو دھوکہ دینے کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
