خلیج ٹائمز کے سابق بیورو چیف اور سیاست کے مینیجنگ ایڈیٹر کی دفتر فکروخبر آمد

 

بھٹکل16؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) خلیج ٹائمز کے سابق بیورو چیف سید قمر حسن صاحب اور سیاست کے مینیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیرالدین صاحب کی آج بعد عشاء دفتر فکروخبر آمد ہوئی ہے۔ اس موقع پر عملہ سے ملاقات کے بعد فکروخبر کا مکمل تعارف ان حضرات کے سامنے پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ الحمدللہ چھ سال میں فکروخبر نے کئی ترقیوں کے منازل طئے کیے اور اس دوران مختلف پروگرام حاضرین کے لیے پیش کیے۔ جس میں سب سے زیادہ مشہور خبرنامہ ، ٹوینٹی یونٹی ، سچی بات ، درسِ قرآن ، اسلامک رولڈ اور دیگر پروگرامس شامل ہیں۔ فکروخبر نے روزِ اول ہی سے صحافتی میدان میں حق اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے کی کوشش کی اور لوگوں کو حقائق سے آگاہ کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا۔ فکروخبر کی یہ کوششیں دشمنانِ اسلام کو کبھی ہضم نہیں ہوئی او رانہوں نے کئی طرح سے پریشان کرنا شروع کردیا ۔ جناب سید قمر حسن صاحب اور جناب ظہیر الدین صاحب نے کئی ایک مشورے دئیے اور اس کام کی خوب سراہنا کی اور کہا کہ فکروخبر کی پوری ٹیم اس پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔ اس کے بعد حالاتِ حاضرہ میں میڈیا کے میدان میں کام کرنے کا طریقہ بھی بتایا ۔ اس موقع پر جناب جیلانی شاہ بندری بھی موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...