کل بروز جمعہ بھٹکل تعلقہ میں 3500 اور ہوناور میں2800 کوویڈ ٹیکے رہیں گے دستیاب

بھٹکل 19؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) کل بروز جمعہ 20؍ اگست کو بھٹکل تعلقہ میں 3500 اور ہوناور تعلقہ میں 2800 کوویڈ ٹیکے دستیاب رہیں گے۔ اس بات کی جانکاری محکمۂ صحت عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ 
پریس ریلیز کے مطابق کل مخدوم کالونی میں واقع مدرسہ دار التعلیم والتربیہ میں کل 500 ٹیکے دستیاب رہیں گے۔ اسی طرح راگھویندرا سوامی مٹھ سبا بھون میں 1000 ، سرکاری اسکول پرورگاہ میں 500 ٹیکے دستیاب رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ شرالی کے چتراپور ہائر پرائمری اسکول ، آیوردک اسپتال جالی ، بینگرے ، بیلور ، مٹھلی ، ہاڈولی اور کوٹکھنڈا میں بھی کوویڈ ٹیکے دستیاب رہیں گے۔ 
عوام سے درخواست کی گئی ہے وہ اپنے قریبی مراکز پہنچ کو کوویڈ ٹیکہ لیتے ہوئے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ 

 

Share this post

Loading...