بھٹکل : کوویڈ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ، رکنِ اسمبلی کی تصاویر وائرل ، ایس ڈی پی آئی نے مسئلہ اٹھایا ، پیش کیا میمورنڈم

بھٹکل 02؍جون 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل۔ ہوناورحلقہ کے رکنِ اسمبلی سنیل نائک کی جانب سے کل یہاں کے سرکاری اسپتال کو ایمبولنس ہدیہ کرنے کی تقریب کی ایک تصویر سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں رکن اسمبلی سمیت، سرکاری اسپتال کے کارکنان کوویڈ گائیڈ لائن پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ تصویر میں ہر ایک دوسرے سے انتہائی قریب کھڑے ہی جو کوویڈ گائیڈلائن کے پوری طرح خلاف ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ کل بی جے پی بھٹکل یونٹ کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جہاں پر سماجی دوری کا لحاظ نہیں رکھا گیا ہے۔ 
ان باتوں کا اظہار ایس ڈی پی آئی ضلعی صدر توفیق بیری نے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کو یادداشت پیش کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اہم چوراہے کو افسران کو سبق پڑھانے والے ایم ایل اے خود گوویڈ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اگر رکن اسمبلی خود اس طرح کی تصاویر کھینچے گے تو لوگوں میں کیا پیغام جائے گا۔ 

Share this post

Loading...