بھٹکل 31/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) شہر میں کرونا مریض کے طور پر ایک اور شخص کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے ساتھ یہ تعداد پہنچ کر آٹھ ہوگئی ہے جن میں سے ایک مریض منگلور میں زیر علاج ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح کے اوقات میں یہ خبر منظر عام پر آئی کہ بھٹکل میں کرونا مریض کے طور پر ایک اور شخص کی تشخیص ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے یہ نوجوان اپنے بھائی کے ہمراہ 20مارچ کو گوا کے راستے سے بھٹکل پہنچا تھا اور کورائنائن ہوگیا تھا، اس کے ساتھ دبئی سے سفر کرکے بھٹکل آنے والے بھائی میں کرونا کے مثبت نتائج سامنے آچکے ہیں جس کے بعد اس کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ نوجوان کی عمر 26سال بتائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع اتر کنڑا سے تعلق رکھنے والے کل آٹھ مریضوں کی تشخیص کرلی گئی ہے اور آٹھوں کا تعلق بھٹکل سے ہے۔
Share this post
