بھٹکل 27 مارچ 2020 ( فکر وخبر نیوز) شہر میں کرونا وائرس کے مریض کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد بھٹکل میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کے مطابق بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے سیمپل شیموگہ بھیجے گئے تھے جو مثبت سامنے آنے ہیں۔ انہوں نے ایک اہم بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بسا اوقات ابتدائی جانچ میں نتائج مثبت ہوتے ہیں۔ اس لیے مزید جانچ کے لیے اس مریض کے نمونے پونے بھیج دئیے گئے ہیں۔ یاد رہے مذکورہ شخص بھی دبئی سے بھٹکل آیا تھا۔
Share this post
