بھٹکل17؍فروری 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل اور اس کے اطراف سے بیرون کا سفر کرنے والوں کے لیے کوویڈ ٹیسٹ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ محکمۂ صحت کے اصولوں کے مطابق بیرون کے سفر کے لیے کوویڈ کی منفی رپورٹ لازمی ہے اور اس کے لیے یہاں کے لوگوں کے لیے دو سے تین ہزار روپئے خرچ کرنے پڑتے ہیں اور پھر مزید سفر کی صعوبتیں الگ لیکن بیرونی ممالک کا سفر کرنے والوں کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وینلاک اسپتال میں اب کوروناکا ٹیسٹ مفت کیا جارہا ہے۔
بھٹکلی جماعت المسلمین منگلور کے صدر جناب ایم ایس ارشد صاحب نے بتایا کہ وینلاک اسپتال میں کوویڈ کا مفت ٹیسٹ کیا جارہاہے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر اس کی رپورٹ بھی مل جاتی ہے۔ اب یہاں کے لوگوں کو پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔ اس سلسلہ میں منگلور جماعت رہنمائی کرنے بھی تیار ہے، انہو ں نے کہا کہ مزید معلومات کے لیے جماعت کے میڈیکل شعبہ کے ذمہ دار ایس ایم سعود سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔9880022211 یا امتیاز دامدا (جنرل سکریٹری) سے اس نمبر پر 9448437520 رابطہ کرسکتے ہیں۔
Share this post
