بھٹکل میں بڑھتے کورونا کے معاملات پرروک لگانے ڈی سی کا اہم فیصلہ ، کل دو پہر دو بجے سے ہی ہوگا مکمل لاک ڈاؤن

بھٹکل 06/ جولائی2020(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے بلدیہ حدود میں دوپہر دو بجے سے ہی لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر کچھ دنوں سے کورونا وائرس کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
کل بروز منگل سے صبح چھ بجے سے دوپہر دو بجے تک باہر نکلنے کی اجازت ہوگی اس کے بعد دوپہر دو سے صبح چھ بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس دوران طبی ضروریات کے علاوہ باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح دوسری جگہوں سے بھی لوگوں کو بھٹکل آنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ 

Share this post

Loading...