بھٹکل کیمونیٹی جدہ کی اگلی دو سالہ میعاد کے لیے اٹھارہ اراکین بالاتفاق منتخب، عبدالسلام دامدا ابو صدر اور حبیب اللہ محتشم جنرل سکریٹری

بھٹکل /جدہ 26/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  بھٹکل کیمونیٹی جدہ کی اگلی دوسالہ میعاد کے لیے عبدالسلام دامدا ابو صدر اور حبیب اللہ محتشم کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کے اراکین کے لیے کل 24امیدواروں کے نام سامنے آئے تھے لیکن 13اکتوبر تک 6امیدواروں نے اپنا پرچہئ نامزدگی واپس لے لیا جس کے بعد اٹھارہ امیدواروں کو بالاتفاق منتخب کیا گیا۔ انتخابات کی جملہ کارروائی عبدالمعز جوکاکو نے بطور الیکشن کمشنر کے بحسنِ خوبی انجام دی۔ سبکدوش ہونے والی انتظامے میں سے جناب محمد یاسین عسکری، جناب حبیب اللہ محتشم اور جناب عبدالمعز جوکاکو کو منتخب کیا گیا ہے۔ 
عہدیداران کا تفصیلات کچھ یوں ہیں۔ 
صدر :  جناب عبدالسلام دامدا ابو 
نائب صدر :  جناب شریف اکرمی 
جنرل سکریٹری :  جناب حبیب اللہ محتشم 
سکریٹری :  جناب نوید ائیکری 
محاسب :  جناب عدنان رکن الدین 
مالیات سکریٹری :  جناب عبیداللہ عسکری 

Share this post

Loading...