بھٹکل/جدہ 02؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل کیمونیٹی جدہ کی آئندہ میعاد کے لیے نئی انتظامیہ تشکیل کے بعد عہدیداران کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔
موجودہ میعاد کے لیے نائب صدر کے عہدہ پر فائز جناب عبیداللہ عسکری صاحب نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو ووٹنگ ہوئی تھی جس میں کل 170 ممبران میں سے 142 ممبران نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ جو ممبران بھٹکل میں مقیم تھے انہیں بھی حق رائے دہی کے استعمال کا موقع دیا گیا ۔ اس موقع پر نئی انتظامیہ کے لیے 16 ممبران منتخب ہوئے تھے۔ جس کے بعد نئی انتظامیہ تشکیل پائی۔ انتظامیہ کا پہلا اجلاس کل بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء بغدادیہ الغربیہ میں محمد فیضان شاہ بندری کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا جس میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔
صدر : جناب عبدالسلام دامداابو
نائب صدر : جناب عبیداللہ عسکری
جنرل سکریٹری : جناب عبدالمعز جوکاکو
سکریٹری : جناب نوید حسن ائیکری
محاسب : جناب نورا الامین دامدا
سکریٹری مالیات : جناب شریف اکرمی
خیال رہے کہ سابقہ انتظامیہ میں سے تین ممبران کا انتخاب کیا گیا تھا ، عبدالسلام دامدا ابو ، نوید حسن ائیکری اور عدنان زاہد رکن الدین اور موجودہ انتظامیہ کے لیے ان سولہ ممبران کا انتخاب عمل میں آیا-
عبیداللہ لیاقت عسکری ، عبدالمعز جوکاکو ، محمد نعمان علی اکبرا ، ریحان کوبٹے ، محمد فیضان شاہ بندری ، نورا الامین دامدا ، شریف اکرمی ، محمد ارشد ائیکری ، ایس ایم شعیب کوٹیشور ، قمر سعدا ، محمد وسیم سدی باپا ، شکیل سعدا ، محمد یاسین عسکری ، محمد ادریس سدی باپا ، محمد یاسر رکن الدین اور عبدالجبار مصبا
نئی انتظامیہ میں مندرجہ ذیل ممبران ذیلی کمیٹیوں کے کنوینر منتخب کیے گئے ہیں۔
امدادِ باہمی : وسیم سدی باپا
سیف اسکیم : عدنان رکن الدین
کیریئر گائیڈنس : شعیب کوٹیشور
تصفیہ : نعمان علی اکبرا
اسپورٹس کمیٹی : فیضان شاہ بندری
ممبر ساز : ارشد ائیکری
ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی : ریحان کوبٹے
ادارہ فکروخبر جملہ عہدیداران ، ذیلی کمیٹیوں کے کنوینرس اور جملہ انتظامیہ ممبران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان حضرات سے قوم م ملت کی خدمت کا کام لے ۔ آمین
Share this post
