یاد رہے کہ 3اگست کی رات گرو انوراہا نامی ماہی گیر جہاز سمندر میں الٹنے سے اس پر موجود نو میں سے سات افراد کی جان بچانے میں کامیاب رہے تھے۔ کشتی پر موجود ایک شخص کے لاپتہ ہونے سے کوسٹ گارڈ نے ایک سرچ مشن شروع کیا تھا جس کے تحت دو بڑی کشتیاں دیو ہیکل موجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنا کام کررہی تھیں اس کے علاوہ ایک ہیلی کاپٹر نے اس مشن کے تحت حصہ لیتے ہوئے اس کارروائی کو آگے بڑھانے میں اپنا تعاون پیش کیا تھا۔ یا د رہے کہ لاپتہ شخص کی لاش کنداپور تعلقہ کے تراسی ساحل پر تین دن بعد بازیافت ہوئی تھی۔ اس پروگرام میں ایم ایل اے منکال وائیدیا ، بھٹکل اے ایس پی ، سرکل انسپکٹر اور ماہی گیروں کی ایک تعداد موجود تھی۔
Share this post
