بھٹکل : سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نور الامین ملا کا جسد خاکی بھٹکل لایا گیا۔ کل صبح نو بجے عمل میں آئے گی تدفین

بھٹکل 31/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  منگلور سے شہر واپسی کے دوران امباگل کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ہوٹل سٹی لائٹ کے مالک جناب نور الامین ملا کا جسد خاکی آج عشاء کے قریب جامعہ آباد روڈ پر واقع ان کے گھر لاگیا۔ اس موقع پر سوگواروں کی ایک بڑی ان کے آخری دیدار کے لیے جمع ہوگئی۔ فکروخبر کے مطابق آج صبح کے اوقات میں ان کی کار مخالف سمت سے آرہی کار سے ٹکرانے کے بعد سنگین سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی تھی جس کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے انہیں اسپتال پہنچایا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ بتایا جارہا ہے کہ انہیں اسپتال لے جانے کے دوران انہو ں نے اپنے متعلقین سے بات کرتے ہوئے سڑک حادثہ کے بارے میں جانکاری دی تھی۔گھر والوں نے فکروخبر کو بتایا کہ دبئی سے ان کے بھائی تدفین میں پہنچ رہے ہیں اس لیے کل صبح دس بجے جامع مسجد بھٹکل میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ 

Share this post

Loading...