بھٹکل : ٹریفک قوانین کو یقینی بنانے کے لیے شمس الدین سرکل پر پولیس چوکی قائم

bhatkal, circle

بھٹکل17؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) یہاں کے شمس الدین سرکل پر آج پولیس چوکی کا افتتاح عمل میں آیا جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا نے اس کے افتتاح کے بعد کہا کہ شہر میں موٹر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے ذریعہ ٹریفک قوانین پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائے وے کے توسیعی کام کی وجہ سے پولیس والوں کو اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی میں تکالیف ہورہی تھیں اس لیے اب اس چوکی کے قیام کے بعد پولیس والوں کو راحت ملے گی۔

ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر دیواکر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے مقصد سے اسے قائم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر دیگر پولیس  اہلکار بھی موجود تھے۔

Share this post

Loading...