بھٹکل: بجلی کی زد میں آنے سے چیتا ہلاک

بھٹکل 16؍فروری  2021 (فکروخبرنیوز) شہر کے بیلکے کے جنگلاتی علاقہ میں ایک چیتا مردہ حالت میں پایا ہے جس کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ اس کی موت بجلی کے جھٹکے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ 
بیلکے کے کیروکی نامی علاقہ میں اتوارکی شام ایک چیتا مردہ حالت میں پایا گیا ہے اور غالب گمان یہی ہے کہ اس کی موت بجلی کے جھٹکے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ 
دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اس کی دم تار کی زد میں آگئی اور وہ وہیں پر ہلاک ہوگیا۔ ہوناور تعلقہ کے ڈی سی ایف نے مذکورہ اخبار کو بتایا کہ اس چیتے کی عمر دو سال ہے۔ ڈی سی ایف نے جائے واقعہ کا معائنہ کیا۔ چیتے کا پوسٹ مارٹم کیا گیاہیاو رمزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

 

Share this post

Loading...