بھٹکل کے چار ہزار گھروں کا ہیلتھ سروے اطمینان بخش :  ڈپٹی کمشنر

کاروار 04/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  کروناوائرس کی وجہ سے ضلع اترکنڑا کے بھٹکل شہر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے گھر گھر سروے کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ انہی احکامات کی پیروی میں آنگن واڑی کیندرا اور محکمہئ صحت کے عملہ نے بھٹکل میں تقریباً چار ہزار گھروں کا سروے مکمل کرلیا جس کے ڈپٹی کمشنر نے اس سروے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے حالات اب اطمینان بخش ہیں۔ بھٹکل کے آٹھ ہزار گھروں میں سے چار ہزار گھروں کا سروے اب مکمل ہوچکا ہے۔ 
    بھٹکل سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جن کاکرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان کی طبیعت میں اب سدھار آرہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور ان کے گھروں کے افراد سے بھی انتظامیہ برابر ربط میں ہے اور انہیں کورائنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے پھر ایک بار لوگوں سے اپنے اپنے گھروں میں رہی رہنے کی اپیل کی ہے۔ 

Share this post

Loading...