بھٹکل 25؍نومبر 2023 (فکروخبر نیوز) چلتی ٹرین میں سوار ہونے والا مسافر جب غلطی سے پھسل کر ٹرین سے گر گیا تو کونکن ریلوے کے عملے نے اسے فوراً پکڑ کر اسے پلیٹ فارم پر دوبارہ لینے میں اپنا تعاون پیش کیا جس پر اس شخص کے عمل کو سوشیل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ اتوار کی رات ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ ٹرین (نمبر 10215) مڈگاؤں، گوا سے ایرناکولم جانے والی بھٹکل میں رکی۔ جیسے ہی ٹرین دوبارہ شروع ہوئی، ایک مسافر پیر پھسلنے کی وجہ سے پلیٹ فارم سے نیچے گرنے والا تھا کہ ریلوے عملہ یوگیش نے اسے فوری طور پر پکڑلیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹلا۔
ٹرین کو رفتار پکڑنے سے پہلے ہی سگنل کے ذریعہ روک دیا گیا اور مسافر کو دوبارہ ٹرین پر سوار کیا گیا۔ مسافر نے اسے بچانے کے لیے یوگیش نائکا کا شکریہ ادا کیا ۔
Share this post
