بھٹکل : فردوس نگر جامعہ آباد روڈ پر سیمنٹ بلاک فیکٹری کا افتتاح


بھٹکل 06؍ نومبر 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں این ایس فیکٹری کے نام سے سیمنٹ بلاک فیکٹری کا افتتاح قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ 
آج بعد عصر منعقدہ افتتاحی تقریب میں سیمنٹ بلاک بنانے کا پورا عمل بھی عوام کو دکھایا گیا۔
اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل سمیت دیگر حاضرین میں جناب مزمل قاضیا اور ایس ایم سید پرویز نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ بہترین پروڈکٹ دیا جائے تو گاہک خود قریب آتے چلے جاتے ہیں۔ ہمیں سب سے پہلے کوالیٹی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے بھلے ہی قیمت میں آپ تھوڑا سا اضافہ کرلیں کیونکہ جب بلاک مضبوط ہوں گے تو عمارت بھی مضبوط بنے گی۔ گویا عمارت کی مضبوطی بلاک کی مضبوطی میں ہے۔ 
کمپنی کے ایک مالک جناب ابراہیم صاحب نے فکروحبر کو بتایا کہ ان کا ارادہ صحیح پروڈکٹ تیار کرکے لوگوں تک پہنچانے کا ہے اور اس سلسلہ میں انہیں لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ 


کمپنی کا پتہ ہے۔ 
فردوس نگر ، جامعہ آباد روڈ ، بھٹکل 

 

Share this post

Loading...