بھٹکل لوٹ رہی کار ناوندہ میں حادثہ کا شکار ، تین زخمی

Bhatkal, Navunda, Bhatkal accident, Navunda accident,

بھٹکل 05؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) ناوندہ اہم شاہراہ پر ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دو لڑکوں سمیت چار لڑکیاں تراسی سے بھٹکل لوٹ رہی تھیں کہ کار پیچھے سے ایک بس سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ کے فوری بعد جب وھاٹس ایپ پر حادثہ کے تعلق سے ایک آڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد یکے بعد دیگرے میسیج وائرل ہوگئے۔ حادثہ میں اگلی سیٹ پر سوار دونوں لڑکوں کو زخم آگئے ہیں اور ایک لڑکی بھی زخمی ہوگئی ہے لیکن دیگر افراد محفوظ بتائے جارہے ہیں۔

Share this post

Loading...