بھٹکل بس اڈہ کی عمارت کا ایک حصہ منہدم

بھٹکل 16؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) شہر کے بس اڈے کی عمارت آج صبح منہدم ہوگئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تقریباًپچاس سال قبل یہ عمارت بھٹکل کے جناب مرحوم ایس ایم یحیٰ صاحب کے دور میں تعمیر کی گئی تھی ۔ نور مسجد سے متصل اہم شاہراہ شمس الدین سرکل کے قریب واقع یہ عمارت کمزور ہونے سے رات میں اس عمارت کا وہ حصہ منہدم ہوگیاجہاں پر ریسٹورنٹ واقع تھا ۔ آج صبح کے بعد دوپہر تک اسی ریسٹورنٹ کا بقیہ حصہ بھی منہدم ہوگیا۔ اس دوران سوشیل میڈیا بالخصوص وھاٹس اپ پر یہ خبر وائرل ہوگئی ہے کہ بس اڈے کے ذمہ داروں کی جانب سے عمارت کے کمزور ہونے کی وجہ سے وہ منہدم کردی گئی لیکن اس خبر کی ابھی کسی بھی ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس اہلکار سمیت تحصیلدار نے جائے واقعہ کا معائنہ کرنے کے بعد بس ڈپو کے لیے دوسری جگہ کا انتخاب کیا ہے۔

Share this post

Loading...