بھٹکل بندر روڈ کی خستہ حالی کے خلاف آٹو ڈرائیوروں کا احتجاج

بھٹکل 29؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) شہر کے بندرروڈ کی خستہ حالی کے خلاف آٹو ڈرائیور نے سڑک پر پڑے گڈھوں میں ٹہنیاں کھڑی کرکے احتجاج کرتے ہوئے اس کی درستگی کا مطالبہ کا۔

رکشہ ڈرائیور کے مطابق اس سڑک کی تعمیر کو زیادہ مدت نہیں گذری ہے لیکن جگہ جگہ پڑے گڈھوں سے سوار پریشان ہیں۔ بارش کا پانی رکنے کی وجہ سے اس سڑک سے گذرنا دشوار ہوگیا ہے۔ اس کی مرمت کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے ۔ ان سڑکوں پر روشنی کے لیے لائٹس بھی نصب کیے جاچکے ہیں لیکن یہاں اندھیرا ہی اندھیرا رہتا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر اس سڑک کی درستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اس مطالبہ کی طرف توجہ نہیں دی گئی تو آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...