بھٹکل بندر روڈ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان حسین بن حنیف بڈھن گری کے گھر پہنچ کر تنظیم وفد نے کی تعزیت

بھٹکل 19 اگست 2021 (فکرو خبر نیوز) منگل کی رات بندر روڈ پر کار اور اسکوٹر کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ  میں حسین ابن حنیف بڈھن گری سخت زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد منیپال میں انہوں نے اپنی آخری سانس لی تھی۔ 
آج 19اگست بروز جمعرات
تنظیم کے ذمہ داروں پر مشتمل ایک وفد نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے آزاد نگر سے ملحقہ علاقے شیرکلی ہوندا کےنوجوان مرحوم حسین بن حنیف کے گھر پہنچ کر گھر والوں کی تعزیت کی۔ 
اس موقع پر نائب صدر تنظیم جناب عتیق الرحمن منیری نے تعزیتی گفتگو میں اس اندوہناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن وقت میں تنظیم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کو درکار تعاون بھی دیا جائے گا انشاءاللہ۔
موصوف کی گفتگو بڑی پر اثر رہی۔
 اس موقع پر تنظیم مالی امداد کے کنوینر مولوی سید محمد یاسر برماور نے بھی گفتگو کرتے ہوئے صبر کی اہمیت اور قضا و قدر کے فیصلے پر راضی رہنے کی تلقین کی۔  
اخیر میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولوی عزیز الرحمن رکن الدین نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا فرمائی۔
 اس ملاقات میں تنظیم کے رکن انتظامیہ اور سابق صدر بلدیہ جناب مٹا صادق صاحب بھی شامل تھے۔
اہل خانہ اور علاقے کے ایک ذمہ دار جناب منیر احمد صاحب نے تنظیم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
فکروخبر بھٹکل بھی اس موقع پر دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Share this post

Loading...