بھٹکل 19؍ جون 2023 (فکروخبرنیوز) ادارہ ہیل ہیومینیٹی سروس کپڑا بینک کا ایک اہم شعبہ ہے۔ اس مرتبہ بک بینک بھٹکل نے بھٹکل کی عوام کے لئے درسی کتابوں کی فراہمی کے لیے اس کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔
ادارہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس مرتبہ عوام اسکول فیس کو لے کر پریشان تھے اور ان پریشانیوں میں نئی کتابوں کی خریداری ایک اضافی مسئلہ بن گئی تھی۔ ان حالات میں بک بینک نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے مفت کتابیں فراہم کیں اور ایل کے جی سے لے کر آئی اے ایس کی تیار کرنے والے تقریباً 200 طلبہ وطالبات مستفید ہوئے۔
بُک بینک کی اس خدمات پر عوام نے ادارہ کا بے حد شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
واضح رہے بک بینک بھٹکل پچھلے آٹھ سالوں سے اپنی خدمت انجام دے رہا ہے، یہاں درسی وغیردرسی اور اسلامک لٹریچر وغیرہ ہر قسم کی کتابیں ملتی ہیں اور یہاں کی خصوصیت ہے کہ اکثر نایاب کتابیں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔
ادارہ کا پتہ: (کپڑا بینک) گڈلک روڈ فرسٹ کراس،پرانا شفا اسپتال،بھٹکل
6363936336
اوقات: صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک
عصر سے مغرب اذان تک
نوٹ: بک بینک کے ڈبے وقتی طور پر بارش کی وجہ سے واپس آفس میں رکھے گئے ہیں۔ جو حضرات کتابیں کاپیاں پہنچانا چاہتے ہیں تو بک آفس آکر پہنچائیں۔
Share this post
