بھٹکل بلاک کانگریس نے ایشورپا کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے کیا احتجاج

karnataka, bhatkal, eshwarappa, congres, bhatkal block congress,

بھٹکل 21؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) ریاستی وزیر ایشورپا کے اس بیان کی کانگریس کڑی طور پر مذمت کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لال قلعہ پر زعفرانی جھنڈا لہرایا جائے گا۔ کانگریس نے اس بیان کو لے کر پورا محاذ کھول دیا ہے اور اسمبلی سے لے کر تعلقہ بلاک کانگریس تک اس بیان کی مخالفت اور ایشورپا کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔

آج بھٹکل میں بلاک کانگریس کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے تحصیلدار کے توسط سے گورنر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں انہوں نے ایشورپا کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے اسے وزارت کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت پر حلف لینے والے اب جمہوری اقدار کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس کے خلاف سخت کارروائی کی بھی مانگ کی۔

یادداشت پیش کرنے سے قبل کانگریس کارکنان احتجاج کرتے ہوئے منی ودھان سودھا پہنچے۔

Share this post

Loading...