بھٹکل 13؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) رمضان المبارک کی عباتوں میں اہم ترین عبادت روزہ کے بعد تراویح ہے جو اسی مہینہ کے ساتھ خاص ہے۔ رمضان کا چاند نظر آتے ہی تراویح کے اہتمام کے لیے ایک بڑا طبقہ اس کی باقاعدہ تیاری کرتا ہے۔ اپنے محلہ یا پسند کی مسجد میں جاکر پورے انہماک کے ساتھ اس عبادت میں مشغول ہوتا ہے۔
بھٹکل میں تراویح مساجد میں ادا کرنے کا معمول ہے۔ بعد عشاء فوراً تراویح شروع ہوجاتی ہے اور گھنٹہ سوا گھنٹہ تک یہ عبادت جاری رہتی ہے۔ ہر طبقہ کے افراد اس عبادت کا اہتمام کرکے اپنی آخرت سنوارنے کی فکر کرتے ہیں۔
امسال سہولت کے پیشِ نظر بلال شادی ہال نوائط کالونی میں تجارت پیشہ افراد کے لیے تراویح کا انتظام کیا گیا ہے جہاں تراویح نو بجے شروع ہوگی۔ مساجد میں عام طور پر ساڑھے آٹھ بجے تراویح ہوتی ہے جس کی وجہ سے تجارت پیشہ افراد سے جڑے بعض افراد بر وقت اس عبادت کا اہتمام نہیں کرسکتے تھے۔ اسی وجہ سے اب ان افراد کو تراویح میں پورا قرآن مجید سننے کا موقع فراہم کرتے ہوئے بلال شادی ہال میں اس کا اہتمام کیا گیا ہے اور گذارش کی گئی ہے کہ جو افراد مسجدوں میں بر وقت ترایح کے لیے نہیں پہنچ سکتے وہ بلال شادی ہال میں پہنچ سکتے ہیں جہاں تراویح کے لیے نو بجے کا وقت متعین کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرض نماز کی اہمیت مسجد ہی میں ہے اور وہاں ادا کرنے کی ثواب بھی بڑھا ہوا ہے اور سنت ونفل نمازوں کے لیے اس طرح کی گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔ لہذا اس موقع پراس بات کا بھی خیال رکھیں کہ نمازِ عشاء مسجد ہی بھی ادا کریں تاکہ اول وقت کے ساتھ ساتھ باجماعت نماز ادا کرنے ثواب فوت نہ ہونے پائے۔
Share this post
