بھٹکل : بھیانک سڑک حادثے نے حافظِ قرآن کی جان لے لی

شدی زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد بھٹکل سرکاری اسپتال میں فراہم کرنے کے بعد منی پال لے جایا جارہاتھاکہ بیچ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی نوجوان چل بسا۔ فوری طور پر شہر کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد منیپال منتقلی کے دوران اپنی آخری سانس لی ۔ بائک پر سوار ایک نوجوان اقصیٰ پیرزادے (18) کو بھی اس حادثہ میں چوٹیں پہنچی ہیں۔ نوجوان کی جنازہ کی نماز جامع مسجد میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین میں کثیر تعداد میں لوگوں میں شرکت کرتے ہوئے اپنے غم کا اظہار کیا۔ ادھر دو ہفتوں کے مابین پیش آئے تین سڑک حادثات نے اہلیانِ شہر کو غمگین بنا دیا ۔ ملحوظ رہے کہ ابھی ایک ہفتے پہلے کمٹہ کے قریب ایک اہم شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثے تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔جب کہ منکی اور مرڈیشور کے درمیان ہوئے ایک سڑک حادثہ میں مرڈیشور کا ایک نوجوان جاں بحق ہوا تھا، سڑک حادثات میں بڑھتی اموات سے جہاں تشویش ہے وہیں ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ٹرافک اُصولوں کے پابند رہیں اور تیز رفتاری سے اجتناب کرتے ہوئے ڈرائیونگ محتاط انداز میں کریں ۔

Share this post

Loading...