بھٹکل 14 جون 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کرناٹک کے ساحلی اضلاع کے لئے 17 جون تک ایلو الرٹ جاری کردیا ہےاور کہا ہے کہ پوری ریاست میں بھاری بارش کا امکان ہے۔ بنگلورو کے آئی ایم ڈی یونٹ کے ڈائریکٹر سی ایس پاٹل نے کہا کہ ساحلی کرناٹک میں اتوار کے روزبڑے پیمانے پر بارش ہوئی۔ کرناٹک ریاست میں 13 سے 17 جون تک وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔ اترکنڑا ، اڈوپی ، جنوبی کنیرا ، شیموگہ اور چکمنگلورو میں شدید بارش کا امکان ہے جس کے لئے ایلو الرٹ 13 سے 17 جون تک جاری کیا گیا ہے۔ بنگلورو آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اگلے دو دن کے دوران بنگلور میں ہلکی بارش ہوگی ۔ 14 اور 15 جون کوکن اور گوا میں اور 15 جون کو ساحلی کرناٹک میں بھاری بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
Share this post
