کانگریس کی جانب سے پیر کے روز بھارت بند کو بھٹکل جے ڈی ایس نے بھی مکمل حمایت کا کیا اعلان

بھٹکل 09؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے خلاف کل پیر کو بھارت بند میں بھٹکل جے ڈی ایس نے بھی اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ہی مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے اس بند کو کامیاب بنانے کے لیے حمایت کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ بھٹکل جے ڈی ایس صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس بند کو مکمل کامیاب بنانے کے لیے بھٹکل جے ڈی ایس نے اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اہم مسئلہ سے جس قدر عوام کو پریشانی ہورہی ہے وہ ظاہر ہے ایسے ہی میں اس بند کو مکمل کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھٹکل میں اگر کانگریس کی جانب سے ریلی نکالی جاتی ہے تو جے ڈی ایس بھی اس میں اپنا تعاون پیش کرے گی اور مشترکہ طور پر ریلی نکالی جائے گی۔ کانگریس کی جانب سے منائے جانے والے اس بند میں جے ڈی ایس کے ہائی کمان نے پہلے ہی اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share this post

Loading...