ان باتوں کا اظہار پروفیسر اے ایم ملا نے کیا وہ یہاں آج بھٹکل بیسٹ اکیڈمی میں منعقدہ سولہواں سالانہ اجلاس کی تقریب میں بحیثیت سے مہمانِ خصوصی شرکت کرکے شرکاء سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر اکیڈمی کے چیرمین جناب جاوید آرمار نے کہا کہ سال1998ء میں اکیڈمی کا آغاز صرف ایک طالبِ علم سے ہوا تھا۔اب الحمدُ للہ اکیڈمی سے استفادہ کرنے والے طلباء کی تعداد 400تک پہنچ گئی ہے۔ یہ محض اللہ ہی کا کرم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اکیڈمی کے قیام کے مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر وہ طلباء جو تعلیم کے مختلف میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کو انعامات سے نوازا گیا۔ ملحوظ رہے کہ تلاوتِ قرآن پاک سے شروع ہونے والی یہ تقریب شکریہ کے کلمات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی
Share this post
