کارپر ایک ہی شخص سوار تھا جس کو بھی معمولی چوٹیں پہنچی ہیں لیکن حادثہ کی وجہ سے نئی کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ کی شدت کا انداز ہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گھر کی دیوار سے کارٹکراتے ہی کار سیدھے گھر کے اندر چلی گئی لیکن گھر میں مقیم افراد میں ایک کو معمولی زخم پہنچے ہیں بقیہ افراد محفوظ بتائے جارہے ہیں۔
فجیر چرچ میں چوری کی واردات
پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندرلوٹی گئی اشیاء ا برآمد کرلی
منگلور 25؍ نومبر (فکروخبرنیوز) پیر کے روز نو تعمیر شدہ فجیر چرچ میں ہوئی چوری کی واردات میں لوٹی گئی اشیاء کوناجے پولیس تھانہ کے اہلکاروں کی جانب سے چوبیس گھنٹے کے اندر ضبط کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ پیر کی رات چور نوتعمیر شدہ چرچ میں داخل ہوئے اور ایک لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء سمیت قریب 70,000ہزار مالیت کی اشیاء لے کر فرار ہوگئے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے نے یہ واردات قید ہوئی تھی لیکن فوٹیج صاف نہ ہونے کی وجہ سے چور پہچان میں نہیں آئے۔ چوری شدہ اشیاء الڑکا نامی علاقے کے جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ۔ پولیس ابھی بھی چوروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
Share this post
