بھٹکل : بیلنی میں ڈمپنگ اسٹیشن کی مخالفت زور پکڑگئی ، اسسٹنٹ کمشنر کے بعد پنچایت صدر کو بھی سونپا میمورنڈم

بھٹکل 06؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) یہاں کے بیلنی علاقہ میں ڈمپنگ اسٹیشن کی مخالفت میں آج پھر مارون کوروے کی عوام نے اعتراض جتاتے ہوئے اس کی تعمیر کی سخت مخالفت کی اور اسے عوام کی صحت کے لیے نقصاندہ قرار دیا۔

پنچایت صدر کو سونپے گئے میمورنڈم میں عوام نے جلد اس کام پر روک لگانے کا مطالبہ کیا اور نہ کرنے کی صورت میں سخت احتجاج کا عندیہ بھی دیا۔

دراصل  یہاں ڈپمنگ اسٹیشن کی تعمیر جاری ہے جس کی مخالفت کرتے ہوئے عوام نے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا تھا جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے یہاں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے بھی بات چیت کی تھی۔ اس وقت بھی لوگوں نے اس کے ذریعہ ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے اسے یہاں نہ تعمیر کرنے کی مانگ کی تھی لیکن عوام کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود یہاں اس مرکز کا کام جاری ہے جس کی آج زبردست مخالفت کرتے ہوئے پنچایت صدر کو میمورنڈم سونپا گیا۔

اس موقع پربلاک کانگریس کے سابق صدر ویٹھل نائک نے بتایا کہ آبادی والے علاقہ میں ڈمپنگ یارڈ کی تعمیرنہیں ہونی چاہیے یہاں پر اسکول ، مندر ، مسجد اور درگا وغیرہ موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قریب ہی سے شرابی ندی بہتی ہے ، ڈمپنگ اسٹیشن کی صورت میں یہاں بدبو کی وجہ سے لوگوں کا جینا دشوار ہوگا۔ اس کے باوجود تعمیری کام آگے بڑھایا جاتا ہے تو یہاں کی عوام سخت احتجاج کرے گی جس کی ذمہ داری ضلعی اور علاقائی انتظامیہ ہوگی۔

Share this post

Loading...