بھٹکل بس اڈے کے تعمیری کام کی تکمیل کے مطالبہ کو لے کر سوابھی مانی کرانتی سنگھابھٹکل یونٹ نے پیش کیا میمورنڈم

بھٹکل23/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  بس اڈے کی جلد از جلد تعمیری کام کی تکمیل کے لیے سوابھی مانی کرانتی سنگھا بھٹکل یونٹ کی جانب سے بس اڈے کے منیجر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں شہر کے بس اڈے کے تعمیری کام کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وہاں مسافروں کے درپیش مسائل کے حل کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ذمہ داروں نے یادداشت میں لکھا ہے کہ دو سال قبل بھٹکل کے بس اڈے کے ڈہہ جانے سے نئے بس اڈے کا تعمیری کام کا آغاز ہوا اور اس کے بعد سے اب تک عارضی طور پر بس اڈہ تعمیر کیا گیا ہے جہاں پر بنیادی سہولیات مہیا نہ ہونے سے مسافروں کو جتنی تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ مسافر خصوصاً طلباء کو بس کے انتظار میں دھوپ میں کھڑا ہونا پڑرہا ہے، پانی اور دیگر سہولتیں بھی مہیا نہ ہونے سے مسافر پریشان ہیں۔ اس کے علاوہ دو پہیہ واری سواریاں مرضی کے مطابق پارکنگ کی جارہی ہیں اور لوگوں کی آمدورفت کے لیے بھی اس سے پریشانی ہورہی ہے۔ ذمہ داران نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس کام کو پایہ تکمیل کو پہنچا کر مسافروں کو راحت فراہم کی جائے۔ 

Share this post

Loading...